زینب قیوم 40سال بعد بھی خوابوں کے شہزادے کی منتظر کیوں؟

اداکارہ و ماڈل زینب قیوم نے کہا ہے کہ دوسری شادی کے لیے رشتے نہ آنے کی وجہ کوئی بندش نہیں ہے، اصل میں میری دعا اللہ نے سن لی ہے کہ جو میرے لیے بہتر ہو وہی کرنا۔ماڈل زینب قیوم کی دوسری شادی سے متعلق بات کرتے ہوئے مارننگ شو کی میزبان نادیہ خان نے سوال پوچھا کہ شاید ان کے پاس اچھے رشتے اس لیے نہیں آ رہے کہ ’کوئی بندش‘ ہے، نادیہ خان کے اس تبصرے پر انہیں سوشل میڈیا پر تنقید کا بھی سامنا ہے۔زی کیو کے نام سے جانی جانے والی اداکارہ زینب قیوم کی شادی 2010 میں ہوئی تھی اور شادی کے 10ماہ بعد ہی شوہر سے علیحدگی ہو گئی تھی، طلاق کے بعد انہوں نے دوسری شادی نہیں کی، نادیہ خان نے رمضان ٹرانسمیشن کے دوران اداکارہ زینب قیوم سے سوال پوچھا کہ کیا کبھی کوئی رشتہ آیا؟ یا کوئی شخص آپ کے پیچھے دیوانہ ہو گیا ہو؟ جس پر زینب قیوم نے جواب دیا کہ انہیں لگتا ہے کہ ان کی دعا اللہ نے سُن لی ہے کیونکہ انہوں نے ایک بار دعا کی تھی کہ چونکہ وہ لوگوں کے کردار کو اچھی طرح نہیں سمجھ سکتیں اس لیے اللہ سے کہا تھا کہ صرف اُسی شخص کا رشتہ آئے جو ان کے لیے بہتر ہے ورنہ ایسے رشتے نہ آئیں۔زینب قیوم نے کہا کہ ’میں نے دعا کی تھی کہ صرف اسی شخص کا رشتہ آئے جو اللہ میرے لیے بہتر سمجھتے ہیں ورنہ نہ آئیں تو الحمداللہ میری پہلی طلاق کے بعد 13 سال ہوگئے اب تک کوئی شادی کے لیے رشتہ نہیں آیا جس پر نادیہ خان نے اصرار کیا کہ ’ایسا ہو نہیں سکتا ہے کہ ایک لڑکی پیاری اور سنگل اور مشہور ہو اور اب تو ٹیکنالوجی میں جدت آ گئی ہے، کسی نے انسٹاگرام پر میسج بھی نہیں کیا کہ میں امریکا میں ڈاکٹر ہوں اور آپ کے پیچھے پاگل ہو گیا ہوں۔ جواب میں زینب قیوم کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان میں خود کما رہی ہیں، کوئی پریشانی نہیں، ایسا کوئی شخص نہیں ملا جس کے ساتھ ہر موضوع پر بات کر سکوں، نادیہ خان کے دوبارہ اصرار کرنے پر زینب قیوم نے کہا کہ ’تمہارے سر کی قسم ایسا کبھی کچھ نہیں ہوا۔‘ اسی دوران نادیہ خان نے دوبارہ کہا کہ شاید کوئی بندش ہے، جس پر زینب قیوم نے کہا کہ کوئی بندش نہیں ہے، وہ اس کے لیے دعائیں پڑھتی رہتی ہیں، اور وہ اس بات پر یقین رکھتی ہیں کہ اللہ نہ وقت سے پہلے دیتا ہے نہ نصیب سے زیادہ سے عطا کرتا ہے جس پر نادیہ خان نے سوال کیا کہ اگر اب کوئی اچھا رشتہ آ جائے تو کیا زینب شادی کرنے کیلئے تیار ہو جائیں گی جس پر اداکارہ نے حامی بڑھتے ہوئے کہا کہ رمضان میں یہ قبولیت کا وقت ہے اگر کوئی اچھا رشتہ آ جائے تو وہ بُرا نہیں مانیں گی۔