جعفر ایکسپریس حملے میں بھارتی خفیہ ایجنسی را ملوث ہے ، رہنما سکھ فار جسٹس

سکھوں کی عالمی تنظیم سکھ فار جسٹس(ایس ایف جے) کےرہنما گرپتونت سنگھ پنوں نےکہا ہےکہ بلوچستان ٹرین حملے میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ ملوث ہےاوراگر بھارت کا احتساب نہ ہوا تو اگلاحملہ اوربھی زیادہ معصوم جانیں لے گا۔

امریکا میں قائم علیحدگی پسند گروپ سکھ فار جسٹس نے دنیا کے اعلیٰ انٹیلی جنس اورسیکیورٹی حکام سے بھارتی قومی سلامتی این ایس اے کے مشیر اجیت ڈوول اور بھارت کی ریسرچ اینڈ اینالیسس ونگ (را) کےخلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پرجاری ایک ویڈیو میں ایس ایف جے کے رہنما گرپتونت سنگھ پنون کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف بھارت خفیہ جنگی حکمت عمل یپر عمل پیرا ہےاور یہ حملہ اسی کی عکاسی کرتا ہے۔

گرپتونت سنگھ نےاپنے ایکس اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ بھی شیئر کی جس کے مطابق امریکی ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلی جنس (ڈی این آئی) تلسی گیبرڈ، برطانیہ کےقومی سلامتی کے مشیر جوناتھن پاول اور کینیڈین سیکیورٹی انٹیلی جنس سروس (سی ایس آئی ایس) کے ڈائریکٹر ڈینیئل راجرز سمیت دنیا کےانٹیلی جنس سربراہان ایک اعلیٰ سطح کی سیکیورٹی کانفرنس کے لیے نئی دہلی میں جمع ہو رہے ہیں۔

پوسٹ میں سکھ رہنما کا کہنا تھا کہ مودی کا بھارت اب صرف ایک علاقائی خطرہ نہیں رہا بلکہ عالمی امن کے لیے بھی خطرہ بن چکا ہے،یہ ایک مکمل دہشت گرد حکومت ہےجوعالمی سطح پرپرتشدد کارروائیوں میں ملوث ہے۔

قومی اسمبلی کا اجلاس : جعفر ایکسپریس حملے پرمذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور

 

انہوں نےکہاکہ بھارت خفیہ دہشت گردی کی کارروائی کے ذریعے پڑوسی ممالک کو غیرمستحکم کرنا چاہتا ہے جب کہ بلوچستان ٹرین حملہ اجیت ڈوول کے جارحانہ دفاعی اقدامات کا ثبوت ہے جس کا مقصد خفیہ دہشت گردی کی کارروائیوں کےذریعےہمسایہ ممالک کو غیر مستحکم کرنا ہے

گرپتونت سنکھ کا کہنا تھا کہ بھارت بیرون ملک مخالفین کے ٹارگٹ کلنگ سے لے کر ریاست کی حمایت میں ہونے والی انتہا پسندی اورسرحد پار دہشت گردی میں ملوث ہے جب کہ مودی حکومت نے بھارت کو ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی کاعالمی مرکز بنا دیا ہے۔

دنیا بھرکی انٹیلی جنس ایجنسیوں کو دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے لیکن سکھ فار جسٹس خبردار کررہی ہےکہ ’را‘ کی بلا روک ٹوک کارروائیاں نہ صرف جنوبی ایشیا کو خطرے میں ڈال رہی ہیں بلکہ ریاستی سرپرستی میں ہونےوالی یہ کارروائیاں عالمی امن کے لیے بھی خطرہ ہین۔

فوری کارروائی کامطالبہ

سکھ فار جسٹس نےدنیا کےانٹیلی جنس اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ مودی حکومت کی جانب سےعلاقائی عدم استحکام کو مزید بڑھانےسےپہلے بھارت کےانٹیلی جنس اداروں پر سفارتی اورسیکیورٹی پابندیاں عائد کریں۔

ان کا کہنا تھاکہ دنیا اب بھارت کی خفیہ دہشت گردی کی کارروائیوں پر آنکھیں بند نہیں کر سکتی، اگر اجیت ڈوول اور ’را‘ کا احتساب نہیں کیا گیا توان کا اگلا حملہ زیادہ خطرناک ہوسکتا ہے جو مزید بے گناہوں کی جان لے گا۔

انہوں نےمزید کہا کہ سوال یہ نہیں ہےکہ مودی کی خفیہ ایجنسیاں دوبارہ حملہ کریں گی بلکہ سوال یہ ہے کہ وہ کب اور کہاں حملہ آور ہوں گے؟عالمی سیکیورٹی رہنماؤں کو مزید خون بہنے سے پہلے کارروائی کرنی چاہیے۔

واضح رہےکہ منگل کے روز بلوچستان کے علاقے بولان میں کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے دہشت گردوں نے کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر حملہ کر کے تقریباً 500 مسافروں یرغمال بنا لیا تھا۔

بعد ازاں، سکیورٹی اداروں نے 2 روز تک جاری آپریشن کے بعد بیان جاری کیا کہ حملے میں ملوث تمام 33 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے اور آپریشن کے دوران 21 مسافر اور 4 فوجی شہید ہوئے۔

 

Back to top button