وفاقی حکومت نے مختلف وزارتوں کی 6500 سے زائد پوسٹیں ختم کردیں

وفاقی حکومت کی رائٹ سائزنگ پالیسی تحت وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز اور ان کے محکموں میں گریڈ ایک سے22 تک کی 4816 پوسٹوں کو ختم (Abolished)اور 1954 پوسٹوں کو متروک (dying) قرار دے دیا گیا، مجموعی طور پر 6770 پوسٹیں ختم کی گئی ہیں۔

کفایت شعاری کایہ اقدام وفاقی کابینہ کے27 اگست 2024 کےفیصلہ پر عملدرآ مد کرتےہوئے کیاگیا جس کامقصد وفاق کے انتظامی ڈھانچہ کو کم کرنا اور انتظامی اخراجات کو کم کرنا ہے۔

چیف جسٹس نے تنازعات کے حل کی متبادل کمیٹی کی تشکیل نو کردی

سرکاری دستاویز کے مطابق جو پوسٹیں ختم(abolish) کی گئی ہیں ان میں گریڈ 22 کی دو گریڈ 20 کی 22،گریڈ 19 کی 69، گریڈ 18 کی 93 ، گریڈ17 کی 270،گریڈ 16 کی 325، گریڈ 15کی 122،گریڈ 14 کی382، گریڈ 13 کی 155، گریڈ 12 کی 26، گریڈ 11 کی 254، گریڈ 10 کی 29، گریڈ 9 کی 862، گریڈ8 کی 28، گریڈ 7 کی 360، گریڈ 6 کی 14، گریڈ5 کی 86، گریڈ 4 کی261، گریڈ 3 کی 80، گریڈ 2 کی 419 اور گریڈ ایک کی 957 پوسٹیں شامل ہیں۔

ان میں نان گزیٹڈ کی تعداد 4360 بنتی ہے جب کہ گزیٹڈ پوسٹوں کی تعداد 456 ہے جو پوسٹیں متروک (dying) قرار دی گئی ہیں،ان میں گریڈ 18 کی 10،گرید 17 کی 12 پوسٹیں شامل ہیں جب کہ گریڈ 16 کی 147، گریڈ 15 کی 199، گریڈ 14 کی 92، گریڈ 13 کی 7، گریڈ 12 کی 6،گریڈ 11کی 194، گریڈ 10 کی 5، گریڈ 9 کی 215، گریڈ 8 کی 5، گریڈ 7 کی 95، گریڈ 6 کی 7،گریڈ 5 کی 71،گریڈ 4 کی 235، گریڈ 3 کی 13، گریڈ دو کی 63 اور گریڈ ایک کی 578 پوسٹیں شامل ہیں۔

وزارتوں اور ڈویژنوں نےکابینہ کےفیصلہ پر عمل درآ مد سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو آ گاہ کر دیا گیا ہے۔

Back to top button