پوٹھوہار ریجن میں تیل اور گیس کی پیداوار شروع ہوگئی

پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کے مطابق پوٹھوہار ریجن میں تیل اورگیس کی پیداوار شروع ہوگئی ہے،جس سے یومیہ 550بیرل آئل اور 0.8 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس ملےگی۔
کراچی بندرگاہ پر ابوظہبی پورٹس 25 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا
پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) نے پنجاب کےعلاقے پوٹھوہار میں واقع ایک نئےکنویں آدھی ساؤتھ 8کنویں سے ہائیڈرو کاربن کی پیداوار شروع کرنےکا اعلان کیا ہے۔ملک میں قدرتی گیس فراہم کرنے والے اہم ادارے ای اینڈ پی نے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کو اپنے نوٹس میں اس پیش رفت سے آگاہ کیا۔
پی پی ایل اعلامیہ کے مطابق ادھی ساوتھ 8میں انتالیس فیصد،او جی ڈی سی ایل کےپچاس فیصد اور پاکستان آئل فیلڈ لمیٹڈ کے گیارہ فیصد شیئرز ہیں۔ادھی ساوتھ آٹھ ویل میں تین ہزار چار سو ساٹھ میٹر گہرائی تک کی کھدائی کی گئی ہے، سپلائی شروع ہونےکےبعد انرجی امپورٹ میں کمی اورغیر ملکی زرمبادلہ کی بچت ہوگی۔
خیال رہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں پی پی ایل نےسندھ کےضلع خیرپور میں واقع لطیف بلاک میں دریافت ہونے والے کنویں ٹور ون سے گیس کی دریافت کااعلان کیا تھا۔پچھلے سال پی پی ایل نےادھی ساؤتھ 6کنویں سے ہائیڈر کاربن کی پیداوار شروع کی تھی۔