صدرمملکت کا مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی پرمذاکرات کامشورہ

صدر آصف علی زرداری نے مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی پرایران اور اسرائیل کو سفارت کاری اپنانے کا مشورہ دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت نے ایران پر امریکی حملے کے تناظر میں اپنا بیان جاری کیا اور صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال بے قابو ہو سکتی ہے، جس سے لاکھوں معصوم جانوں کو خطرہ ہے۔تمام فریقین زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں، پرامن راستہ، مکالمہ اور سفارت کاری سے مسئلے کو حل کریں۔
صدر مملکت نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں دیرپا امن اور استحکام کے لیے مکالمہ ضروری ہے، عالمی برادری بحران کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔خطے کے استحکام اور عوام کی بھلائی کے لیے عالمی کوششیں ناگزیر ہیں۔