انتخاب سےپہلےمیرےخلاف پریس کانفرسزہوئیں،گھٹیاالزامات لگے،سہیل آفریدی

وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے پشاور آکر پریس کانفرنس کی، وفاقی وزراء نے غلیظ اور گھٹیا الزامات لگائے۔
کرک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ میں سب کو سلام کہتا ہوں کرک والوں پشتونوں کی تاریخ بدلے گی انشاء اللہ، جس مقصد کے لیے جلسہ اور جرگے بلائے ہیں اس پر بات کرینگے، عمران خان نے میرا نام جب لیا تو کچھ لوگوں نے مجھ پر اعتراض کیا، پہلے ہمیں اس ایوان کا حصہ نہیں بننے نہیں دیا جاتا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ پہلے جس کے ساتھ بھٹو اور شریف جیسے الفاظ تھے، وہ صرف ایوان تک آتے تھے، مجھ پر الزامات لگائے گئے۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ میرے خلاف گھٹیا لہجہ استعمال ہوا، انتہائی بد تمیزی کی گئی، ڈی جی آئی ایس پی آر نے پشاور آکر پریس کانفرنس کی، وفاقی وزراء نے غلیظ اور گھٹیا الزامات لگائے، میں نے مہذب طریقے سے ان کے الزامات کا جواب دیا۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ ہم دلیر ہیں، ہم کسی سے ڈرنے والے نہیں، ان کے بڑے بڑے بابے نے کیا تیر مارا ہے، یہ نوجوان ڈلیور کرے گا، میں 36 سال کا ہوں، میں ڈلیور کرونگا، آپ باہر ملکوں میں فلیٹ خریدیں گے، آپ نہیں ڈلیور کرسکتے ہم ڈلیور کرکے رہنگے۔
وزیر اعلی نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں امن لے کر رہیںگے، پولیس کے لیے جدید اسلحہ خریدنگے، بلٹ پروف گاڈیاں خریدنگے، پولیس، اسپیشل برنچ، انٹلی جنس اور اس پر انوسٹ کرینگے، گوڈ گورننس ضروری یے خیبر پختونخوا کے 4 ریجن کے لیے پیکج کا اعلان جلد کرینگے۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ عمران خان کے وژن کے مطابق کرپشن پر زیرو ٹالرنس ہے، تمام سرکاری ملازمین عوام کے نوکر ہیں، میرے پروٹوکول کے لیے راستہ بند نہیں کرینگے۔
انہوں نے کہا کہ بند کمروں یہ جوش دیکھ لیں، انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن پاکستان تحریک انصاف کے لیے لیڈرشپ دے رہی ہیں، کرک کے لیے اسکالرشپ دینگے۔
