حکومت نے آئندہ 15 روز کےلیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا، پیٹرول کی قیمت برقرار

وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کےلیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا،پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کمی کرنے کا اعلان کیاہے۔نئی قیمتوں کا اطلاق 16 مئی سے ہوگا۔

وزارت خزانہ کےمطابق پیٹرول کی قیمت 252 روپے 63 پیسے فی لیٹر برقرار ہے جب کہ ڈیزل کی2 روپے فی لیٹر سستا ہونے کےبعد نئی قیمت254 روپے 64 پیسے فی لیٹر مقرر ہے۔

اس کےعلاوہ مٹی کا تیل 5 روپے 4 پیسے فی لیٹر سستا کیاگیا ہے جس کےبعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 164 روپے 65 پیسے فی لیٹر مقرر ہے۔

لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں بھی 4 روپے 68 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہےجس کےبعد لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 150 روپے 65 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔

Back to top button