وزیراعظم اورآئی ایم ایف سربراہ کاتعاون مضبوط کرنےپراتفاق
وزیراعظم شہباز شریف نےعالمی مالیاتی ادارہ کی منیجنگ ڈائریکٹرکرسٹالیناجارجیوا سے ملاقات اوراس موقع پردونوں رہنماؤں نےملکی معاشی استحکام اورترقی کےفروغ کےلیےتعاون مزید مضبوط کرنےپراتفاق کرلیا۔
اسلام آباد میں وزیراعظم کے دفتر سےجاری بیان کےمطابق وزیراعظم شہبازشریف نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کےسالانہ اجلاس کےموقع پرآئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالیناجارجیوا سےملاقات کی۔
بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم شہبازشریف سےنیویارک میں یواین جی اے کےموقع پرکرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ہوئی جہاں وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے7ارب ڈالر کی توسیعی فنڈ سہولت کےحوالےسے37 ماہ کے کامیاب عملےکی سطح پرمعاہدے کےلیےآئی ایم ایف کے تعاون کوسراہا۔
وزیراعظم نےادارہ جاتی اصلاحات کے نفاذاورنجی شعبےکی ترقی کو فروغ دینےکےلیےحکومت کے عزم کو بھی اجاگرکیا۔
بیان میں بتایا گیا کہ وزیراعظم شہباز شریف نےآئی ایم ایف کی تکنیکی معاونت اور صلاحیت سازی کے پروگراموں کی بھی تعریف کی جس سےملک کےاداروں کو مضبوط بنانےاوراس کے معاشی انتظام کو بہتر بنانے میں مدد ملی ہے۔
آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹرنےاپنےادارےکی جانب سےپاکستان کی کوششوں کی حمایت کا اظہار کیا اورمیکرو اکنامک استحکام برقرار رکھنے اور جامع اورپائیدار ترقی کوفروغ دینے کی اہمیت پرزور دیا۔
ملاقات کےدوران انہوں نےموسمیاتی تبدیلی کےلیےموافقت کی مالی اعانت کومتحرک کرنے کی فوری ضرورت پر بھی تبادلہ خیال کیا جبکہ وزیر اعظم نےاکتوبر میں ہونےوالےسالانہ اجلاس کے دوران وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کوآئی ایم ایف کی سینئر انتظامیہ کےساتھ اس اہم مسئلے کواٹھانے پراتفاق کیا۔
آئی ایم ایف کی7ارب ڈالرقرض کی کڑی شرائط سامنےآ گئیں
دونوں رہنماؤں نےمعاشی استحکام اورترقی کوفروغ دینےکےلیےحکومت اورآئی ایم ایف کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانےپراتفاق کیا۔