وزیراعظم ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے۔

وزیراعظم شہباز شریف جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچے جہاں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، چیف سیکرٹری اور آئی جی سندھ نے ان کا استقبال کیا۔

وزیراعظم آج کراچی کینٹ ریلوے اسٹیشن کی اپ گریڈیشن منصوبے کا افتتاح کریں گے، جس کے ذریعے اسٹیشن کو جدید اور بہتر سہولیات سے آراستہ کیا گیا ہے۔

کراچی کینٹ اسٹیشن پر سی آئی پی لاؤنجز اور ویٹنگ ایریاز قائم کیے گئے ہیں، جبکہ عوام کی سہولت کے لیے ایکسیلیٹرز بھی نصب کیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ کینٹ اسٹیشن پر ایگزیکٹو واش رومز، اے ٹی ایم مشین اور مفت وائی فائی کی سہولت بھی فراہم کردی گئی ہے۔

Back to top button