وزیراعظم کاٹیکنالوجی پارک کی تعمیرکی سست رفتارپراظہاربرہمی

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں زیر تعمیر ٹیکنالوجی پارک کا دورہ کیا اور ٹیکنالوجی پارک کی تعمیر کی سست رفتار پر اظہار برہمی کیا۔
وزیراعظم نے آئی ٹی پارک کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ اس منصوبے کو ابتدائی ہدایت کے مطابق بتائی گئی مدت میں مکمل کیا جائے، منصوبے میں عالمی معیار کے مطابق سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔
شہباز شریف نے کہا کہ تمام ذمہ داران اس منصوبے کی تکمیل کے لیے اپنی کوششیں تیز کریں۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ آئی ٹی پارک 2 زیر زمین، گراؤنڈ، اور 9 بالائی منزلوں پر مشتمل ہے، پارک میں دفاتر، انکیوبیشن سینٹر، بزنس سپورٹ سینٹر،1200گاڑیوں کی پارکنگ شامل ہے۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ آئی ٹی پارک کا مقصد نوجوانوں کے لیے نوکریاں، معاشی نمو کو بڑھانا، عالمی IT مسابقت کو بڑھانا، اور ڈیجیٹل تقسیم کو ختم کرنا ہے۔
