امریکی پالتو مرغی ’پرل‘ دنیا کی معمر ترین مرغی قرار

امریکا میں ایک خاتون کی پالتو مرغی نے 14 برس اور 69 دن کی عمر میں دنیا کی معمر ترین مرغی کا گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر لٹل ایلم کی رہائشی سونیا ہل کے مطابق، انہوں نے پرل نامی اس مرغی کو اپنے ذاتی انکیوبیٹر میں انڈے سے نکالا تھا۔ گینیز ورلڈ ریکارڈز نے 22 مئی کو پرل کی عمر کی تصدیق کی، جس کے بعد اسے باضابطہ طور پر یہ اعزاز دیا گیا۔

سونیا ہل نے بتایا کہ پرل نے تمام تر حالات کا مقابلہ کرتے ہوئے یہ ریکارڈ بنایا، کیونکہ ایسٹر ایگر نسل کی مرغیاں عموماً صرف پانچ سے آٹھ سال تک زندہ رہتی ہیں۔

Back to top button