ماہرین صحت نےگوشت،ڈیری غذاؤں کوکینسرکاسبب قرار دیدیا

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ گوشت اور ڈیری غذاؤں کی کھپت میں کمی کینسر کی مہلک اقسام کے خطرات 25 فی صد تک کم سکتی ہے۔
تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ سبزی خور افراد میں گوشت کھانے والوں کے مقابلے میں کینسر کا خطرہ اوسطاً 25 فیصد کم ہوتا ہے۔ یہ تعلق خاص طور پر بریسٹ کینسر اور کم عمر مردوں میں پروسٹیٹ کینسر کی شرح میں کمی سے جوڑا گیا ہے۔
محققین نے شمالی امریکا میں سیونتھ ڈے ایڈونٹسٹ چرچ کے اراکین کا آٹھ برس تک مشاہدہ کیا اور اس دوران ان میں مجموعی طور پر کینسر کے خطرات میں 12 فیصد کمی ریکارڈ کی۔
اعداد و شمار کے مطابق اس گروپ میں کولوریکٹل کینسر کی شرح 21 فیصد، معدے کے کینسر کی شرح 45 فیصد اور لمفوما کی شرح 25 فیصد کم تھی۔
