جشن آزادی پرعلی امین گنڈاپور کی عمران خان کی رہائی کیلئےریلی

  یومِ آزادی پاکستان پرڈیرہ اسماعیل خان میں عمران خان کی رہائی کے مطالبے پر علی امین  گنڈاپورکی قیادت میں بڑی ریلی نکالی گئی۔

 جس میں وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے خصوصی شرکت کی اور پہاڑ پور میں "حقیقی آزادی ریلی” سے خطاب کیا۔

خطاب میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ عمران خان کو ناحق قید کیا گیا ہے اور ہم ان کی باعزت رہائی کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم آئین و قانون پر یقین رکھتے ہیں، لیکن اس نظام کو چیلنج کر رہے ہیں جس نے عمران خان کو قید میں رکھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ مائنس یا ختم شد کی باتیں کرتے تھے، وہ دیکھ لیں کہ ہم مزید مضبوط ہو چکے ہیں۔ عمران خان کی ناحق قید آئین و قانون کی خلاف ورزی ہے اور ہم انہیں ہر صورت آزاد کرائیں گے۔

وزیرِ اعلیٰ نے ریلی کے شرکا سے خطاب میں کہا کہ اس جدوجہد کے لیے ہم کسی بھی حد تک جائیں گے۔ ریاست کے ذمہ داروں کو پیغام دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وقت بدلتا رہتا ہے، عوام پر اتنا ظلم نہ کرو کہ کل وہ ہم سے بدلہ لینے کا مطالبہ کریں۔

ریلی میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جنہوں نے عمران خان کے حق میں نعرے لگائے اور ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

Back to top button