وزیر اعظم نے 190 ملین پاؤنڈ لاگت والی دانش یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھ دیا

وزیراعظم شہبازشریف نے 190 ملین پاؤنڈ (60 ارب روپے) کی لاگت سے تعمیر ہونےوالی دانش یونیورسٹی کاسنگ بنیاد رکھ دیا۔
اسلام آباد میں دانش یونیورسٹی کےسنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا 190 ملین پاؤنڈ کی رقم قومی خزانےمیں منتقل کرنے پرچیف جسٹس یحییٰ آفریدی اورسابق چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کا شکر گزار ہوں۔
وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھاکہ چاروں صوبوں سے بچےیہاں آکر اعلیٰ تعلیم حاصل کرسکیں گے،دانش یونیورسٹی میں صرف میرٹ پر داخلہ ملے گا، غریب بچوں اور بچیوں کومفت تعلیم دی جائے گی۔
پاکستان کی جانب سے موجودہ قرض پروگرام پر سختی سے عمل درآمد کیا گیا، آئی ایم ایف کا اعلامیہ
ان کاکہنا تھا بہترین تعلیم، اساتذہ اور ریسرچ سینٹر کے حوالےسے یہ یونیورسٹی دنیامیں مقام حاصل کرےگی، 14اگست 2026 کو اس یونیورسٹی کا پہلا سیکشن فعال ہو جائے گا۔
وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ یہ منصوبہ 190 ملین پاؤنڈ رقم سے بنایا جا رہا ہے جو پاکستانی عوام کی ملکیت تھا،پچھلی حکومت نے بدقسمتی سے اس رقم کو عوام سےچھین لیا،جسٹس قاضی فائز عیسٰی اور چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کےشکرگزار ہیں کہ عوام کو ان کی امانت لوٹائی۔
احسن اقبال کا کہنا تھا دانش یونیورسٹی اڑان پاکستان پروگرام کے لیےریڑھ کی ہڈی ثابت ہو گی۔