وزیر اعظم نے تاجروں کو گرفتار کرنے کی تجویز کا نوٹس لے لیا

وزیر اعظم شہباز شریف نے بجٹ میں ایف بی آر کی جانب ٹیکس فراڈ کرنے والے تاجروں کو گرفتار کرنے کی تجویز کا نوٹس لے لیا۔
ذرائع کےمطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے تجویز پر غور کرنے کےلیے اجلاس طلب کرلیا ہے،اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال شریک ہوں گے۔
ذرائع کاکہنا ہےکہ فنانس بل میں ٹیکس فراڈ کرنے والے تاجروں کی گرفتاری اور 10سال تک قید کی سزا تجویز کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیر قانون اعظم نذیر تاڑر بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔
