عمران خان کے پولی گراف ٹیسٹ کی درخواست کا تحریری حکم جاری

انسداد دہشتگردی عدالت کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا پولی گراف اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کرانےکی درخواست کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا گیا ۔
لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نےعمران خان کے پولی گراف اورفوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کرانے کی درخواست پر 3 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔
اے ٹی سی جج نےفیصلے میں کہا کہ عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو بے گناہ ثابت کرنے کے لیے بڑا منصفانہ موقع دیا مگر ملزم کی ضد اور انکار کی وجہ سے کوئی نتیجہ حاصل نہیں ہوسکے۔
عدالتی حکم نامے میں کہا گیا کہ عام ملزم کے پاس ٹیسٹ کروانے سے انکار کرنے کا چانس نہیں ہوتا، ملزم نے نہ صرف ٹیسٹ کروانےسےانکار کیا بلکہ تفتیشی ٹیم سے بھی نہیں ملا،عدالت یہ قانونی نکتہ سمجھنے سے قاصر ہے کہ تفتیش کس طرح مکمل کی جائے گی۔
وزیر اعظم نے تاجروں کو گرفتار کرنے کی تجویز کا نوٹس لے لیا
حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ عدالت سمجھتی ہے ملزم ٹیسٹوں سے انکار کرکے ٹرائل کا سامنا کرنے سے گریز کررہا ہے، عدالت ملزم کے وکیل سے متفق ہےکہ زبردستی ٹیسٹ کرانےکےلیے عدالت کے پاس کوئی مشین نہیں اور عدالت اب ٹیسٹ کروانے کےلیے تیسرا موقع نہیں دے گی۔
اے ٹی سی جج نےفیصلے میں کہا کہ ظاہر ہوتا ہے بانی پی ٹی آئی تفتیش ٹیم سے تعاون نہیں کیا، تفتیشی افسران تفتیش کو ٹیکنیکل گراؤنڈز پرمکمل کرے۔