پی ٹی آئی کا بجٹ میں ووٹ نہ دینے کے لیے پیپلز پارٹی سے رابطہ

پی ٹی آئی نے بجٹ میں ووٹ نہ دینےکےلیےپیپلز پارٹی سےرابطہ کر لیا۔
پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نےپیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔
اس ملاقات میں اسد قیصر نے راجہ پرویز اشرف سے کہا کہ پیپلز پارٹی کے بجٹ بائیکاٹ سے متعلق بیانات سنے ہیں، پیپلز پارٹی سنجیدہ ہےتوبجٹ میں ووٹنگ بائیکاٹ میں پی ٹی آئی کا ساتھ دے۔
ایران،اسرائیل کشیدگی،غیرملکی ایئرلائنزپاکستانی فضائی حدود استعمال کرنےلگیں
راجہ پرویز اشرف نےپی ٹی آئی کی پیشکش بلاول بھٹو کے سامنے رکھنے کی یقین دہانی کراتے ہوئےکہا کہ بلاول بھٹو آج پارلیمنٹ آرہےہیں ان سےمشاورت کروں گا۔