ایران اسرائیل کشیدگی کے باعث عراق ، قطر سمیت مختلف ممالک کا فلائٹ آپریشن متاثر

ایران و اسرائیل جنگی کشیدگی کےباعث مختلف ائیرلائنز کی سروسز متاثر ہوگئیں۔
ایران اسرائیل کشیدگی کےپیش نظر سعودی ائیرلائن نے آج اور 17 جون کی ایران عراق کی تمام پروازیں منسوخ کردیں، اسی طرح روس، لبنان، قازقستان،آذربائیجان اور ازبکستان کی پروازیں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔
دوسری جانب قطرکی ائیرلائن نے ایران، عراق اور شام کیلئے فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کردیا جب کہ یو اے ای کی ائیرلائن کی اسرائیل،ایران اورعراق کیلئے پروازیں 20 جون تک بند رہیں گی۔
اسرائیل و ایران کشیدگی کے باعث ایران میں پھنسے پاکستانی طلبا و طالبات کا قافلہ تہران سے روانہ
جرمن ائیرلائن نےبھی اسرائیل، عراق، ایران، عمان اور لبنان کے لیےفلائٹ آپریشن معطل کردیا ہےجب کہ ترک ائیرلائن نےایران کیلئے 19 جون تک پروازوں کومعطل کردیا ہے۔