اسرائیل و ایران کشیدگی کے باعث ایران میں پھنسے پاکستانی طلبا و طالبات کا قافلہ تہران سے روانہ

ایران و اسرائیل کشید گی کے باعث ایران میں پھنسے پاکستانی طلبا و طالبات کا قافلہ تہران سےروانہ ہوگیا۔

اسرائیل اور ایران کی جنگ کےباعث پاکستانی ایران میں پھنس گئےتاہم اب پاکستانی طلبا کو لےکر 6 بسیں تفتان بارڈر کیلئے روانہ ہو گئی ہیں۔

سفارتی ذرائع کےمطابق تفتان بارڈر پر آج شام 4بجے کے بعد بھی راہداری ملے گی۔ اتوار کو 180 پاکستانیوں نے باڈر کراس کیا ۔ واپس آنےوالوں میں 168 زائرین،12 تاجر شامل ہیں۔

ایران میں پاکستان کےسفیر مدثر ٹیپو کا کہنا ہے کہ وہ سرکاری ملاقاتوں کے لیے پاکستان میں ہیں ، ایران میں پاکستانی سفارتخانہ پاکستانیوں کو ہرممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔

ایران،اسرائیل کشیدگی،غیرملکی ایئرلائنزپاکستانی فضائی حدود استعمال کرنےلگیں

 

مدثر ٹیپو نےتہران میں سفارتخانے،مشہد اور زاہدان میں قونصل خانے اور وزارت خارجہ اسلام آباد میں قائم یونٹ کا نمبر اور ای میل سوشل میڈیا پر شیئر کردیا۔

واضح رہےکہ ایران سے متصل پنجگور کےدونوں کراسنگ پوائنٹس غیرمعینہ مدت کے لیے بند کردیے گئے۔  دونوں ملکوں کے درمیان فضائی راستہ بھی بند ہے۔

اسرائیلی حملوں کےپیش نظروزارت داخلہ نےشہریوں کو ایران کا سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

Back to top button