برطانیہ ایران کے ساتھ تنازع میں اسرائیل کی مدد کرسکتا ہے ، برطانوی وزیر خزانہ

برطانوی وزیر خزانہ ریچل ریویس نےکہا ہے کہ برطانیہ ممکنہ طورپر ایران کے ساتھ تنازع میں اسرائیل کی مدد کرسکتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ریچل ریویس نے کہاکہ مشرق وسطیٰ میں اضافی جنگی طیاروں کی منتقلی کا فیصلہ برطانوی مراکز اور عملےکے تحفظ کےلیےکیاگیا تھا۔

ایران کا صبح کے وقت اسرائیل پر اب تک کا سب سے بڑا حملہ ، 100 میزائل داغ دیے

 

انہوں نےکہا کہ ہم جنگی سازوسامان اپنی اور اپنے اتحادیوں دونوں کی ممکنہ مدد کےلیے بھیج رہے ہیں اور برطانیہ ممکنہ طورپر ایران کےساتھ تنازع میں اسرائیل کی مدد کرسکتا ہے۔

اس کے علاوہ برطانیہ کی وزارت خارجہ نےاسرائیل کا سفر نہ کرنے کی ٹریول گائیڈ بھی جاری کردی ہے۔

Back to top button