وزیراعظم کا چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر محسن نقوی پر مکمل اعتماد کا اظہار

پاکستان کرکٹ بورڈمحسن نقوی نےوزیراعظم شہبازشریف کو چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کی پیشرفت سےآگاہ کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف سےوفاقی وزیرداخلہ و چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈمحسن نقوی نے ملاقات کی۔

وزیراعظم نےچیمپئنز ٹرافی سے متعلق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کےاصولی مؤقف کو سراہا اور محسن نقوی پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

 چیمپنئزٹرافی پرقوم کو مایوس نہیں کریں گے،محسن نقوی

 

شہباز شریف نےکہا کہ چیمپئنز ٹرافی سے متعلق آپ کا مؤقف ہرپاکستانی کےدل کی آواز ہے،آئی سی سی میں آپ نے پاکستان کے 24 کروڑ عوام کی ترجمانی کی،پاکستان کی عزت سب سے پہلے ہے اور اس کے بعد کچھ اور ہے۔

محسن نقوی نےکہا کہ پی سی بی پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کےانعقادکے لیےتیار ہے،ہم پاکستان اور کرکٹ کی جیت چاہتے ہیں،چیمپئنز ٹرافی سےمتعلق اچھی خبر سامنےآئےگی۔

Back to top button