آزاد کشمیرحکومت نےصدارتی آرڈیننس واپس لے لیا

آزاد کشمیرحکومت نےجلسے جلوس اور ریلیوں پر پابندی سے متعلق متنازع صدارتی آرڈیننس واپس لے لیا۔

حکومت کی جانب سےجاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صدارتی آرڈیننس کےتحت بغیر اجازت جلسے جلوسوں پر پابندی عائد کی گئی تھی تاہم اب صدارتی آرڈیننس واپس لےلیاگیا ہے۔

 صدرآزادکشمیرکاآرڈیننس واپس لینے،گرفتارافراد کی رہائی کاحکم

 

واضح رہے کہ گزشتہ روزآزاد کشمیر میں صدارتی آرڈیننس کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی اوروزرا کی مذاکراتی کمیٹی کے درمیان مذاکرات ناکام ہونے کےبعد عوامی ایکشن کمیٹی نے لانگ مارچ شروع کردیا تھا۔

صدارتی آرڈیننس کےخلاف عوامی ایکشن کمیٹی نے ہڑتال بھی شروع کر رکھی ہے۔

آزاد کشمیرمیں صدارتی آرڈیننس کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پرمختلف شہروں میں احتجاج جاری ہے۔

یاد رہےکہ حکومت آزاد کشمیرنےایک ماہ قبل صدارتی آرڈیننس کے ذریعےاحتجاجی جلسے،جلوس اور مظاہروں پر پابندی لگائی تھی، صدارتی آرڈیننس کی خلاف ورزی پر 7 سال تک قید کی سزا مقرر کی گئی ہے۔

3 دسمبرکو آزاد کشمیرسپریم کورٹ نےحکومت کا متنازع صدارتی آرڈیننس معطل کردیا تھا۔

Back to top button