پی آئی اےکی نجکاری،85 ارب کی جگہ10ارب کی بولی،انتظامیہ سرپکڑ کر بیٹھ گی

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کی نجکاری کےلیےبڈنگ کی تقریب ہوئی جہاں85ارب کی جگہ واحد بولی دہندہ کی10ارب کی پیش کش پرانتظامیہ سرپکڑکررہ گئی۔

اسلام آباد میں پی آئی اےکی نجکاری کےلیےبلیو ورلڈ سٹی کنسورشیم کی بولی کھولنے کے لیے تقریب منعقد ہوئی جہاں سیکریٹری وزارت نجکاری جاوید پال اور سیکریٹری نجکاری کمیشن عثمان باجوہ،چیئرمین بلیو ورلڈسٹی سعد نذیراور سی ای او بلیو ورلڈ ایوی ایشن میثم رضا، سی ای او بلیو ورلڈ سٹی چوہدری ندیم اعجاز اسٹیج پر موجود رہے۔

جیل میں قیدیوں  سےسیاسی گفتگوپرپابندی کی شق کالعدم قرار

بلیو ورلڈ سٹی کنسورشیم نےدوپہر کوائیرلائن کی خریداری کےلیےواحدبولی جمع کرائی گئی تھی، نمائندہ بلیو ورلڈ کنسورشیم ولی محمد بھی اسٹیج پرموجود تھے۔

بلیو ورلڈ کنسورشیم نےنجکاری کی شرائط کو تسلیم کر لیا اور حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری کے لیےکم از کم قیمت85ارب30 لاکھ روپے مقرر کردی تھی۔

پی آئی کی نجکاری کےواحد بولی دہندہ نےپی آئی اےکے60فیص شیئرز کی صرف 10ارب کی بولی لگائی، اس موقع پر واحد بڈر کی بولی پرقہقہے لگے۔

اسٹیج پر موجود لوگ بھی بولی پرخود مسکرا دیے،جبکہ 152 ارب اثاثوں کی مالیت ایئرلائن کی بولی پرپی آئی اے انتظامیہ نےسر پکڑ لیے اور نجکاری کمیشن کے لوگ بھی بڈ دیکھ کر پریشان ہوگئے۔

بولی کی مالیت85ارب مقررتھی

نجکاری کمیشن نے پی آئی اے کی نجکاری کے لیے کم ازکم معین کردہ بولی 85 ارب سے زائدمقرر کی تھی تاہم بولی دہندہ کو اپنی بولی پر نظر ثانی کے لیے 30 منٹ کا وقت دے دیا گیا تھا۔

پی آئی اے کی نجکاری کے لیے 30 منٹ بعد بولی دہندہ کنسورشیم نے بولی 10 ارب روپے سے بڑھانے سے انکار کردیا اور 10 ارب روپے کی بولی پر قائم رہنے کا فیصلہ کرلیا۔

سعد نذیر نے کہا کہ حکومت اگر پی آئی اے کی نجکاری نہیں کرتی تو خود چلائے۔

بولی دہندہ کنسورشیم کے نمائندہ اور چیئرمین بلیوورلڈ چوہدری سعد نذیرنے کہا کہ پی آئی اے کے لیے اعلان کردہ کم از کم قیمت بہت زیادہ ہے،کم از کم قیمت اور دی جانے والی بولی میں فرق بہت زیادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کے ذمہ 200 ارب روپے کے واجبات ہیں، 85 ارب روپے میں تو نئی ایئر لائن کھڑی ہوجائے گی۔اس کے ساتھ ہی پی آئی اے کی نجکاری کے لیے بولی کا عمل مکمل ہوگیا، ضابطے کے مطابق نجکاری کمیشن بولی کو وفاقی کابینہ کے سامنے پیش کرے گی۔

قبل ازیں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت نجکاری کمیشن کا اجلاس ہوا، اسحاق ڈار نے سی سی او پی اجلاس کی صدارت دوحہ سے بذریعہ ویڈیو لنک کی، اجلاس میں نجکاری، فنانس و توانائی کے وزرا سمیت مختلف سیکرٹریز بھی شریک ہوئے۔

اجلاس میں بڈنگ کے حوالے سے پرائس کنٹرول بورڈ کی جانب سے 60 فیصد شیئرز کی تقسیم کی توثیق کردی گئی۔

Back to top button