لبنان:اسرائیلی فوج کے حملے میں6طبی رضاکار شہید،4 زخمی

لبنان میں اسرائیلی فوج کے4 سےزائد حملوں میں6طبی رضاکار شہیداور 4 زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی فورسز نے سول ڈیفنس فورسز کے مقامی مرکز پر حملہ کیاتھا جس میں طبی عملے کے 4 ارکان شہید ہوگئے جب کہ 2 الگ الگ واقعات میں مزید 2 طبی اہلکار شہید ہوگئے۔ایک ایمبولینس بھی تباہ ہوگئی تاہم خوش قسمتی ڈرائیور محفوظ رہا۔ زخمی اور شہید ہونےوالے تمام طبی عملہ مریضوں کی دیکھ بھال میں مصروف تھا۔

جنگ بندی کے مذاکرات کےلیے تیار ہیں : حماس

وزرت صحت کے مطابق لبنانی عوام پر ظلم عظیم پرعالمی برادری کی خاموشی مجرمانہ ہے۔

یاد رہے کہ اسرائیلی جارحیت میں اب تک شہید ہونےوالےپیرامیڈیکس کی تعداژ 178 ہو گئی جب کہ279 زخمی ہیں اور 246ایمبولینسوں کو نقصان پہنچا ہے۔

نئے سربراہ کےنام کے اعلان کے بعد لبنان سے حزب اللہ نے اسرائیل کے شمالی علاقے میں راکٹ برسائے جس میں5افراد ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حملےمیں ہلاک ہونے والوں میں ایک اسرائیلی شہری اور 4 غیر ملکی شامل ہیں۔ زخمی کی حالت نازک ہونےکےسبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

خیال رہے کہ یہ حملہ اُس وقت کیا گیا جب حزب اللہ کےنئے سربراہ نعیم قاسم نے اپنے پہلے بیان میں اسرائیل پرحملےجاری رکھنے اور شہید حسن نصراللہ کےمقصد کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہےکہ حزب اللہ نےشمالی علاقے میں ایک زرعی اراضی کو نشانہ بنایا۔ راکٹ لگنے سے ایک عمارت بھی تباہ ہوگئی۔

صہیوبی حکومت کی جانب سےتاحال ہلاک اور زخمی ہون والے اپنےشہری کی شناخت اور غیر ملکی باشندوں کی شہریت ظاہر نہیں کی ہے۔حزب اللہ کی جانب سےپہلے بھی کئی بار حملے کیے گئے ہیں تاہم یہ حملہ سب سےزیادہ ہلاکت خیز ثابت ہوا ہے۔

Back to top button