عمران خان ڈائریکٹ اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کے خواہاں ہیں: سینیٹر علی ظفر

پی ٹی آئی کےسینئر رہنما سینیٹر علی ظفر کا کہنا ہےبانی پی ٹی آئی عمران خان نے واضح پیغام دیا ہے  کہ اگر اسٹیبلشمنٹ بات کرنا چاہتی ہے تو براہ راست ان سے کر لے۔

ایک بیان میں سینیٹر علی ظفر نےکہا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی کو کسی سے بھی مذاکرات سے منع کر دیا ہے۔

وزیراعظم آئندہ ہفتے ترکیہ اور آذربائیجان جائیں گے

 

انہوں نے مزید کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہےکہ اسٹیبلشمنٹ اگر بات کرنا چاہتی ہے تو براہ راست ان سے یعنی بانی پی ٹی آئی سے بات کر لے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز یہ اطلاعات سامنےآئی تھیں کہ عمران خان نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر علی خان اور مشیر کے پی حکومت بیرسٹر سیف کو حکومت کےساتھ مذاکرات شروع کرنے کے لیے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

Back to top button