پاکستان سے ٹی 20 سیریز کے لیے بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے پہلے گروپ کی لاہور آمد

پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیےبنگلا دیش کرکٹ ٹیم کاپہلا گروپ لاہور پہنچ گیا۔

پاکستان سے ٹی ٹوئنٹی سیریز کےلیے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا 10 ارکان پر مشتمل پہلا گروپ لاہور پہنچ گیا ہے جس میں کھلاڑیوں سمیت دیگر اسٹاف شامل ہے۔

پاک بنگلہ دیش ٹی20سیریزکی ٹکٹوں کی فروخت کل شروع ہوگی

 

رپورٹ کے مطابق بنگلادیش کرکٹ ٹیم کےکھلاڑی 3 گروپس میں لاہور پہنچیں گے اور  ٹیم کے دیگر اراکین اتوار کی رات لاہور پہنچیں گے۔

واضح رہے بنگلا دیش اورپاکستان کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچزکی سیریزکھیلی جائےگی جن میں سے پہلا ٹی ٹوئنٹی 28 مئی کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

Back to top button