صدر مملکت آصف زرداری لاہور پہنچ گئے

صدر مملکت آصف علی زرداری اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے ہیں جہاں وہ 3 روز قیام کریں گے۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے صدر آصف زرداری  کا لاہور ائرپورٹ پر استقبال کیا۔

صدرمملکت آصف علی زرداری 3 روز لاہور میں قیام کریں گے اور آج پہلے روز گورنر ہاؤس لاہور میں قیام کریں گے اور لاہور میں شیڈول پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کے فائنل میچ میں شرکت کا امکان ہے۔

آصف علی زرداری لاہور میں قیام کے دوران پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) پنجاب کے رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

Back to top button