پی ٹی آئی رہنما حامد خان نے 30 نومبر کو پنجاب بھر سے وکلا تحریک شروع کرنے کا اعلان کردیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کےرہنما و سینیٹرحامد خان نےاعلان کیا ہے کہ 30 نومبرکو پنجاب بھرسےوکلا 26 ویں آئینی ترمیم کےخلاف تحریک کے لیےاکٹھا ہوں گےتاہم یہ کوئی سیاسی تحریک نہیں ہوگی بلکہ وکلا کی تحریک ہوگی۔

سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کےسابق صدرنےلاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن میں پریس کانفرنس کرتےہوئےکہا کہ 26 ویں ترمیم کو تمام وکلا نے مسترد کردیا ہے، اس ترمیم سےعدالتی نظام کا بیڑا غرق ہوجائے گا، ججزآتےجاتےرہتےہیں لیکن وکلا ہمیشہ لڑتےہیں۔

 

بیرسٹر گوہر کی حکومت سے مذاکرات کی تصدیق

پی ٹی آئی کےاحتجاج سےمتعلق انہوں نے کہا کہ کسی بھی پارٹی کا آئینی حق ہےکہ وہ احتجاج کرےلیکن حکومت نےتمام راستے بند کردیے،اس سےبڑی کامیابی کیا ہوگی کہ پوری حکومت خوفزدہ ہےاورلوگوں کو مجبور کرکےان کو مفلوج کر کےجمہوریت نہیں آتی۔

حامدخان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ بار کےانتخابات پر وائٹ پیپرجاری کریں گے،انتخابات میں ایجنسیوں کی مداخلت ہوئی اوردھاندلی کرائی گئی۔

انہوں نےمزید کہا کہ سندھ سے خوشحال خان اور خیبرپختونخوا سےحبیب قریشی جیت گئے تھے لیکن ان دونوں کو دوبارہ گنتی کےدوران ہرایا گیا، جس کے تمام ثبوت سامنے لائیں گے۔

Back to top button