بیرسٹر گوہر کی حکومت سے مذاکرات کی تصدیق

پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے حکومت سے مذاکرات کی تصدیق کرتےہوئے کہاکہ اس حوالے سے جلد کوئی خبر آئےگی۔
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف اور بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ڈیڑھ گھنٹے تک مشاورت کی،ملاقات کےدوران اسلام آباد میں احتجاج کےمعاملے پر مشاورت کی گئی۔
اڈیالہ جیل راولپنڈی میں عمران خان سےملاقات کرنے کےبعد واپس روانگی کے دوران بیرسٹر گوہر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ خان صاحب کی احتجاج کی کال فائنل ہے،احتجاج کال آف والی بات نہیں ہے ۔
بیرسٹر گوہر نے حکومت سے مذاکرات جاری رہنے کا اعتراف کرتےہوئے کہاکہ میری عمران خان سے اہم ملاقات ہوئی ہے۔
صحافی نے پوچھاکہ مذاکرات کےحوالے سے کچھ بتادیں جس پر انہوں نے کہاکہ جی اس پر آپ کو ان شااللہ جلد بتائیں گے،ہاں وہ چل رہےہیں۔
قبل ازیں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں بشریٰ بی بی نے کارکنوں سے خطاب کرتےہوئے کہاکہ جب تک خان ہمارےپاس نہیں آجائیں گے، ہم اس مارچ کو ختم نہیں کریں گے۔
انہوں نےکہا کہ میں اپنی آخری سانس تک کھڑی رہوں گی،آپ لوگوں نے میرا ساتھ دینا ہے،جو نہیں دے گا،تب بھی میں کھڑی رہوں گی۔
عمران خان کی اہلیہ نےکہا کہ مجھے امید نہیں،مجھے یقین ہےکہ پٹھان غیرت مند قوم ہے اور آخری جنگ تک وہ ساتھ نہیں چھوڑتی۔
سہیل وڑائچ کی عمران کو رہا کر کے قومی حکومت بنانے کی تجویز
واضح رہےکہ عمران خان کی رہائی اور دیگر مطالبات کی منظوری کےلیے تحریک انصاف نے 24 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کا اعلان کیاتھا جس کےلیے پشاور سے پی ٹی آئی کا قافلہ علی امین گنڈاپور کی قیادت میں ڈی چوک پہنچنے کےلیے پنجاب کی حدود میں داخل ہوچکا ہے۔
