عمران خان نے حمود الرحمٰن کمیشن کی رپورٹ پڑھنے کا کہا تو اس میں کیا غلط بات ہے، عارف علوی
سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نے بانی پی ٹی آئی کی متنازع ٹوئٹ کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے حمود الرحمٰن کمیشن کی رپورٹ پڑھنے کا کہا تو کیا غلط بات کی ہے۔
عارف علوی کا کہنا تھا کہ حمود الرحمٰن کمیشن کی رپورٹ کا ذکر کریں تو ایف آئی آر درج ہوجاتی ہے، بانی پی ٹی آئی نے حمود الرحمٰن کمیشن کی رپورٹ پڑھنے کا کہہ دیا تو کیا غلط بات کردی، ذوالفقار علی بھٹو نے کمیشن بنایا تھا اور حمود الرحمٰن جیسے دیانت دار آدمی نے اس کمیشن کی رپورٹ لکھی۔
عارف علوی نے عمران خان سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل کر بات کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ قانون کی حکمرانی قائم کرو، بانی پی ٹی آ کو رہا کرو، مینڈیٹ واپس کرو، ظلم و زیادتی بند کرو، بانی پی ٹی آئی بدلہ لینے والا نہیں، سابق وزیر اعظم قانون کی بالادستی چاہتے ہیں۔
انتخابی عذرداری کیس: سپریم کورٹ کا قاسم سوری کی طلبی کے اشتہار جاری کرنے کا حکم
عارف علوی نے عمران خان سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل کر بات کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ قانون کی حکمرانی قائم کرو، بانی پی ٹی آئی کو رہا کرو، مینڈیٹ واپس کرو، ظلم و زیادتی بند کرو، بانی پی ٹی آئی بدلہ لینے والا نہیں، سابق وزیر اعظم قانون کی بالادستی چاہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کبھی آپ کو کھیلنے کےلیے 9 مئی مل جاتا ہے، اب آپ کو حمود الرحمٰن کمیشن رپورٹ ملک گئی۔
سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ اگر قانون کا نفاذ نہ ہوتو قانون بنانے کا کوئی فائدہ نہیں، احتساب کے حوالے سے جتنے بھی قوانین بنائے گئے سب قوانین لوگوں کے خلاف استعمال ہوئے، ہر حکومت آکر نئے لوگوں کے خلاف مقدمات دائر کرتی ہے۔