عمران خان کی سازشوں کا شور بڑھتاجارہاہے،مریم اورنگزیب

پنجاب کی سینئروزیرمریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ عمران خان کی سازشوں کا شور بڑھتا جارہاہے۔

‎سینئر وزیر مریم اورنگزیب کا وزیراعلی پنجاب مریم نوازکی حکومت کے سو دن مکمل ہونے پر بیان میں کہنا تھا کہ  جس جس طرح وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ  مریم نواز شریف کی کارکردگی کا شور زیادہ ہو رہا ہے عمران کے جھوٹ اور سازش کا شور بڑھتا جا رہا ہے۔عوام کو سوچنا چاہیئے کہ جب جب ملک ترقی کرتا ہے مہنگائی میں کمی آتی ہے عمران خان کو کیوں تکلیف شروع ہو جاتی ہے۔

عدالتی حکم پر بیلف پی ٹی آئی سیکریٹریٹ ڈی سیل کرنے کےلیے روانہ

 

مریم اورنگزیب کاکہنا تھا کہ عوام کو سوچنا چاہیئے جب جب مہنگائی میں کمی آتی ہے عمران خان کو کیوں تکلف شروع ہو جاتی ہے۔عوام کو سوچنا چاہئے جب جب معیشت مستحکم ہوتی ہے عمران خان کیوں عدم استحکام کی سازشیں شروع کر دیتے ہیں۔مہنگائی کرنے والے ، تباہی لانے والے ، نوجوان  کو بے روزگار کرنے والے ملک کے خلاف سازش کرنے والے پھر متحرک،مسلم  لیگ ن نے وفاق میں اور پنجاب میں 100 دِن میں ایک دفعہ پھرعوام کو نئی امید  اور ملک درست سمت  دی ہے۔

سینئروزیرکاکہنا تھا کہ 100دن میں ہر شعبہ ترقی کی طرف گامزن اور مہنگائی زوال پزیر ہورہی ہے۔100دن میں درست فیصلوں نے عوام کو مہنگائی کم کر کے بہت بڑا  تاریخی ریلیف دیا ہے۔عوام کی روٹی صرف سو دنوں 14 سے 12 روپے پہ آ گئی ہے۔100دن میں  نوجوان کے ہاتھ میں پٹرول بم نئی پھر سے لیپ ٹاپ دئیے ہیں۔100دن میں پاکستان ایشیاءکا وہ واحد ملک بن چکا ہے جس میں مہنگائی سب سے تیزی سے کم ہورہی ہے۔

Back to top button