مزید دو مقدمات میں عمران خان، شاہ محمود قریشی بری

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ  اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو حقیقی آزادی مارچ کے دوران درج 2 مقدمات میں بری کردیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد احتشام عالم نے تحریک انصاف کی قیادت کے خلاف آزادی مارچ کے دوران توڑ پھوڑ اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر درج دو مقدمات کی سماعت کی،

حکومت پنجاب عمران خان کی جیل سہولیات کا نوٹس لے : نیئر بخاری

 

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں پی ٹی آئی قیادت کے خلاف آزادی مارچ کے دوران توڑ پھوڑ اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر درج دو مقدمات کی سماعت ہوئی، سماعت کے بعد عدالت نے عمران خان، شاہ محمود قریشی، اسد عمر ،علی محمد خان ، مراد سعید کو بری کرنے کا فیصلہ سنا دیا۔

Back to top button