احمد فرہاد بازیابی کیس: اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا
اسلام آباد ہائی کورٹ نے شاعر احمد فرہاد کی بازیابی کے کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار کے وکیل کی جانب سے بتایا گیا کہ شاعر احمد فرہاد اب تک گھر نہیں پہنچے ہیں، وکیل کے مطابق احمد فرہاد تھانہ صدر مظفر آباد میں درج مقدمے میں جسمانی ریمانڈ پر ہیں، احمد فرہاد کے اہل خانہ کی ان سے ملاقات کروائی گئی ہے۔
پنجاب میں کاشتکاروں کو آسان قرضے دینےکےلیے کسان بینک قائم کرنے کا فیصلہ
حکم نامے کے مطابق درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ طبی وجوہات کی بنا پر احمد فرہاد کی صحت ٹھیک نہیں ہے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل، پراسیکیوٹر جنرل کے مطابق احمد فرہاد دو جون تک جسمانی ریمانڈ پر ہیں، احمد فرہاد کے جسمانی ریمانڈ پر ہونے کے باعث درخواست غیر مؤثر ہوچکی ہے۔ درخواست میں احمد فرہاد کو اغواء کرنے والوں کی نشاندہی اور ان کے خلاف کارروائی کی استدعا بھی کی گئی تھی، لاء افسر کے مطابق احمد فرہاد کی بازیابی کے بعد یہ استدعا اب غیر مؤثر ہوگئی ہے، تاہم احمد فرہاد کے اسلام آباد ہائی کورٹ پیش ہونے تک عدالت لاء افسر کے اس مؤقف سے اتفاق نہیں کرتی۔