انتخابات دھاندلی کیسز میں الیکشن کمیشن کا ریٹرننگ افسران کے مقدمات نہ لڑنے کا فیصلہ

الیکشن ٹریبونل پشاور ہائی کورٹ میں الیکشن کمیشن نے آٹھ فروری کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف ریٹرننگ افسران کے کیسز نہ لڑنے کا فیصلہ کرلیا۔

پشاور ہائی کورٹ کے الیکشن ٹریبونل نے ضلع کرم میں انتخابی نتائج کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ الیکشن کمیشن نے آٹھ فروری کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف آر اوز کے کیسز نہ لڑنے سے متعلق عدالت کو آگاہ کردیا۔

9 مئی کے ذمہ داروں کو سزا دلانے کےلیے پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع

 

وکیل الیکشن کمیشن نے موقف اپنایا کہ الیکشن کمیشن کی ہدایات ہیں کہ کسی تنازع کا حصہ نہ بنا جائے۔ ہم عدالت کو صرف معاونت فراہم کرسکتے ہیں۔ آر اوز اپنا کیس خود لڑیں گے۔

جسٹس وقار احمد نے الیکشن کمیشن کے وکیل سے پوچھا کیا کہ ریٹرننگ افسران کیا الیکشن کمیشن کا افسر نہیں تھا۔ آپ تحریری طور پر عدالت کو دیں کہ آر او الیکشن کمیشن کا افسر نہیں۔ درخواست گزار کے وکیل نے جواب دیا کہ الیکشن کمیشن کے خلاف کوئی شکایات نہیں ہیں صرف آر اوز اور ڈی آر اوز کے خلاف شکایات ہیں۔

Back to top button