وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا
وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کوئٹہ سے اسلام آباد جارہے تھے کہ طیارے کے ایک انجن میں آگ لگ گئی۔ پائلٹ نے جہاز کو بحفاظت اسلام آباد ائیرپورٹ پر اتار لیا، طیارے میں موجود وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، ان کا اسٹاف اور جہاز کا عملہ محفوظ رہا
کور کمیٹی کی عمران خان کو فراہمی انصاف میں تاخیر کی مذمت
یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی سے اسلام آباد جانے والی نجی ائیر لائن کی پرواز نے کراچی ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔ پرواز میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری بھی فیملی کے ہمراہ سوار تھے۔ ذرائع کے مطابق کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز کو اڑان بھرنے کے فوری بعد ہنگامی بنیادوں پر کراچی ائیرپورٹ پر لینڈ کرنا پڑا۔ پرواز میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری فیملی کے ہمراہ سوار تھے۔ پرواز میں دیگر 150 مسافر بھی سوار تھے۔