عدت میں نکاح کیس دوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواست منظور

اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی دوران عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیل کا کیس دوسری عدالت میں منتقل کرنے کی درخواست منظور کرلی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے کیس دوسری عدالت منتقل کرنے کےلیے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کو خط لکھا تھا، جس پر عدالت عالیہ نے مقدمہ دوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواست منظور کرلی۔ عدالت عالیہ نے مقدمہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا کی عدالت کو ٹرانسفر کر دیا۔
اقوام متحدہ نے اسرائیلی آرمی کو عالمی بلیک لسٹ میں شامل کرلیا
یاد رہے کہ گزشتہ سماعت پر مقدمے کے فریق بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہ رخ ارجمند پر اعتراض کرتے ہوئے عدم اعتماد کا اظہار کیا تھا، جس کے بعد جج نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کو مقدمہ کسی دوسری عدالت منتقل کرنے کےلیے خط لکھا گیا تھا۔
