مذاکرات شروع ہوئے تو عمران خان کو رہا کرانا ترجیح ہوگی: عمر ایوب
جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی عمر ایوب نے کہا ہے کہ مذاکرات شروع ہوئے تو سب سے پہلے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو رہا کرانا ترجیح ہوگی۔
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ ہمیں اس دن کا شدت سے انتظار ہے کہ عمران خان اسمبلی میں آئیں، وہ نہ صرف حزب اختلاف کو لیڈ کریں بلکہ وزیر اعظم کی کرسی پر بھی بیٹھیں۔
بجٹ میں متوسط طبقے پر کم سے کم ٹیکس عائد کیا،وزیراعظم
عمر ایوب نے کہا کہ عمران خان کے خط کے منتظر ہیں، مذاکرات شروع ہوتے ہیں تو پھر معاملے کو دیکھیں گے، سب سے پہلے عمران خان کو رہا کرانا ترجیح ہوگی اور اس کے بعد جتنے بھی سیاسی قیدی ہیں ان کو رہا کرانا مقصد ہوگا۔