بھارت کو مقبوضہ کشمیر کی حیثیت واپس بحال کرنا ہوگی: خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہےکہ وزیر اعظم شہباز شریف کی مودی کو وزیر اعظم بننے پر مبارک باد صرف سفارتی ضرورت ہے۔ بھارت کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو واپس بحال کرنا ہوگا، اس کے بعد ہی بھارت سے بات چیت ہوسکتی ہے۔
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ نریندر مودی کو الیکشن میں اکثریت نہیں ملی جس وجہ ان کا تکبر کم ہوا ہے، نریندر مودی کی حکومت اب اتحادیوں پر انحصار کرےگی اور امید ہے نریندر مودی اب اپنی اوقات میں آجائیں گے۔
پنجاب کے بجٹ میں کسانوں کیلئے اربوں روپے مختص
وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان سے بھارت کی کشیدگی کی سب سے بڑی وجہ مسئلہ کشمیر ہے، بھارت کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو واپس بحال کرنا ہوگا، اس کے بعد ہی بھارت سے بات چیت ہوسکتی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی نریندر مودی کو وزیر اعظم بننے پر مبارک باد صرف سفارتی ضرورت ہے، شہباز شریف جب وزیر اعظم بنے تھے تو مودی نے بھی مبارک باد دی تھی۔