آئی ایم ایف کی بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی رقم 20ہزارمقررکرنےکی تجویز

عالمی مالیاتی فنڈ نے بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم میں 5500 روپے اضافے کا مطالبہ  کرتے ہوئے رقم 14500 روپے سے بڑھا کر 20 ہزار مقرر کرنے کی تجویز دیدی۔

آئی ایم ایف مشن کے ساتھ بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام پر مذاکرات جاری ہیں، مشن کو بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کےتمام آپریشنز پر بریفنگ دی جا رہی ہے۔

مذاکرات میں بی آئی ایس پی کے سوشل پروٹیکشن سسٹم کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ بی آئی ایس پی حکام نے مشن کو  کفالت پروگرام میں رجسٹرڈ ڈیٹا پر بریفنگ دی ہے۔

اس کے علاوہ خاندانوں کی رجسٹریشن، سہہ ماہی رقم، آئندہ مالی سال کی ضروریات پر بھی بریف کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ آئندہ مالی سال کفالت پروگرام کی سہہ ماہی رقم میں اضافہ کیا جائے گا، آئی ایم ایف مشن کے ساتھ آج مجموعی طور پر 4 ملاقاتیں شیڈول ہیں، مشن کی ایک ملاقات بی آئی ایس پی اور تین ایف بی آر حکام کے ساتھ ہوں گی۔

یار رہے کہ  عالمی مالیاتی فنڈنے حکومت پاکستان سے سیلز ٹیکس میں ہر قسم کی چھوٹ ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

 

Back to top button