وفاق نےبھی کاروباری مراکزکواوقات کارسےاستثنیٰ دیدیا

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے31 مئی تک ملک بھر میں کاروباری مراکز کو بندش کے مقررہ اوقات کار سے استثنیٰ دے دیا۔
کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 31 مئی تک ملک بھر میں دکانوں، کاروباری مراکزکو بندش کے مقررہ اوقات سے استثنیٰ حاصل ہو گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تمام بازار، ڈپارٹمنٹل سٹورز اور شاپنگ مالز ہفتہ بھر معمول کے مطابق کھلے رہ سکیں گے۔
مزید برآں بیکریز، تندور، ریسٹورنٹس اور کریانہ سٹورز بھی مقررہ اوقات سے مستثنیٰ ہوں گے۔
واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں مارکیٹس کے اوقات کار میں نرمی کی تھی ۔نوٹیفکیشن کے مطابق ہوٹلز،ریسٹورنٹس اورفوڈ آوٹ لیٹس کوبھی اوقات کار کی بندش سے استثنیٰ دیا گیا ہے۔
