پی ٹی آئی احتجاج : اسلام آباد ، راولپنڈی میں تعلیمی ادارے آج بند رہیں گے

 پی ٹی آئی کے احتجاج کے باعث اسلام آباد اور راولپنڈی کے تعلیمی ادارے آج بند رہیں گے۔

تعلیمی ادارے بند رکھنےکا فیصلہ موجودہ صورت حال کے پیش نظر کیاگیا، اطلاق اسلام آباد اور راولپنڈی کے تمام تعلیمی اداروں پر ہوگا۔

دوسری جانب ڈی سی مری نےکہا ہےکہ ضلع مری کےبھی تمام تعلیمی ادارے بھی آج بند رہیں گے،تعلیمی اداروں کو موجودہ صورت حال کےپیش نظر بند رکھنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔

ادھر بہاولپور کی اسلامیہ یونیورسٹی میں آج اور کل ہونےوالے پرچے ملتوی کردیے گئے۔

یونیورسٹی ترجمان کےمطابق ملتوی ہونےوالے پرچے اب 2 اور 3 دسمبر کو ہوں گے،یونیورسٹی میں آج اور کل کلاسیں معمول کے مطابق ہوں گی۔

پی ٹی آئی کا احتجاج : گنڈاپور کی قیادت میں قافلہ اسلام آباد کی جانب رواں دواں

 

واضح رہےکہ عمران خان کی رہائی اور دیگر مطالبات کی منظوری کےلیے مختلف شہروں سے نکلنےوالے پی ٹی آئی کے قافلے پنجاب میں داخل ہوگئے ہیں،قافلوں کی اسلام آباد کی جانب پیش قدمی جاری ہے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے احتجاج کےباعث اسلام آباد کےداخلی و خارجی راستے بند کر دیے گئےہیں،مختلف علاقوں کو سیل کردیا گیاہے،اسلام آباد اور راولپنڈی میں متعدد مقامات پر سڑکیں بند ہیں،جڑواں شہروں میں رینجرز،ایف سی، ایلیٹ فورس اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔

Back to top button