پی ٹی آئی فوج سےبات چیت کرناچاہتی ہے : رؤف حسن

رہنما پی ٹی آئی رؤف حسن کا کہنا ہے کہ فوج اور پی ٹی آئی میں بات چیت کی اشد ضرورت ہے۔ پی ٹی آئی فوج سےبات چیت کرناچاہتی ہےاور مذاکرات کےلیے ہمارے دروازےکھلے ہیں۔

ترجمان پی ٹی آئی رؤف حسن کاکہنا تھاکہ امید ہے فوج کےساتھ مذاکرات میں ڈیڈلاک جلدختم ہوجائےگا، پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کےمذاکرات ریاست کےمفاد میں ہیں ۔حکومت سے بات چیت کےامکان کو مسترد کرتےہوئے رؤف حسن کاکہنا تھاکہ فارم 47 کی پیداوار حکومت کےپاس کوئی اختیار ہی نہیں ہےاس لیے ان سے بات چیت کرنے کاکوئی فائدہ نہیں ۔

 پاکستانیوں کے خون کا بدلہ دہشتگردوں سے لیاجائیگا،وزیراعلیٰ بلوچستان

رہنما پی ٹی آئی رؤف حسن کاکہنا تھاکہ فوج کےساتھ ڈیڈلاک ختم کرنے کےلیے پی ٹی آئی جوکرسکتی تھی وہ کیا ہے اور بات چیت بھی آئین کےدائرہ کار میں ہوگی۔تمام ادارے آئینی حدود میں رہ کر کام کریں گےتو عدم استحکام ختم ہو جائےگا۔

Back to top button