قربانی کی کھالیں صرف رجسٹرڈ اداروں کو دیں : حکومت پنجاب

محکمہ داخلہ پنجاب نے کالعدم تنظیموں اور ان کے ذیلی اداروں کی فہرست جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ شہری ان کالعدم تنظیموں اور ان کے ذیلی اداروں کو قربانی کی کھالیں نہ دیں۔

ترجمان محکمہ داخلہ نے کہا کہ انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997کےتحت کالعدم تنظیموں کی معاونت جرم ہے اور کالعدم تنظیموں کی امداد کرنے والے قانون کے شکنجے میں آئیں گے۔

محکمہ داخلہ نے کہاکہ قربانی کی کھالیں صرف پنجاب چیریٹی کمیشن سے رجسٹرڈ اداروں کو دیں،رجسٹرڈ اداروں کی تصدیق ان کے سرٹیفکیٹ پر کیو آر کوڈ سے کی جاسکتی ہے۔

پاکستان بٹ کوائن میں کوئی سرمایہ کاری نہیں کررہا : بلال بن ثاقب

ترجمان  نے کہا کہ شہری یقینی بنائیں ان کی امداد دہشت گردوں کی بجائے صحیح حقدار تک پہنچے اور اس کےلیے رجسٹرڈ اداروں کی تفصیلات محکمہ داخلہ پنجاب کی ویب سائٹ پر دیکھی جاسکتی ہیں جب کہ پنجاب چیریٹی کمیشن اور نیکٹا کی ویب سائٹ پر بھی تمام کالعدم تنظیموں کی تفصیلات ہیں۔

Back to top button