پنجاب حکومت کا سرکاری سکول ٹھیکے پر دینے کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے صوبے کے سرکاری اسکولوں کو ٹھیکے پر دینے کا فیصلہ کر لیا ہے تاکہ نجی شعبے کی شراکت سے تعلیمی معیار بہتر بنایا جا سکے۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ترجمان کے مطابق اس منصوبے کے تحت مختلف اضلاع کے مزید 2,735 اسکولز نجی افراد کے ذریعے چلائے جائیں گے۔

نجاب کے تمام خطرناک اور جزوی خطرناک سکولوں کی عمارتیں خالی کرانے کا حکم

ترجمان نے بتایا کہ نجی شعبے سے وابستہ افراد اسکول حاصل کرنے کے لیے 31 مارچ تک درخواستیں دے سکتے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد انتظامی بہتری اور تعلیمی سہولیات کی فراہمی میں نجی شعبے کی معاونت حاصل کرنا ہے۔

Back to top button