سموگ کے تدارک کیلئےپنجاب حکومت اقدامات کررہی ہے،مریم نواز

سموگ کے تدارک کیلئےپنجاب حکومت اقدامات کررہی ہے،مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےکہا ہےکہ اسموگ کا مسئلہ سالوں کا ہے جس پر قابو پانے میں چند سال لگیں گے۔سموگ کے تدارک کیلئے پنجاب حکومت اقدامات کررہی ہے۔

لندن میں نواز شریف کے ہمراہ میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئےمریم نوازنے کہا کہ اسموگ کا مسئلہ سالوں سے ہے اور یہ فوری طور پر حل نہیں ہوسکتا۔پنجاب حکومت تدارک کیلیے تمام اقدامات اٹھارہی ہے اور امید ہے کہ ہم اس پر قابو پالیں گے۔

مریم نواز نےواضح کیا کہ اسموگ پر قابو پانےکےحوالے سے اقدامات کررہے ہیں اور اس میں چند سال لگیں گے لیکن انشاء اللہ مسئلہ حل ہوجائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نےبتایا کہ میرا یہاں علاج چل رہا ہےاور اللہ کا شکرہےمیں ٹھیک ہوں۔ مریم نواز نے کہا کہ ائیر پنجاب سروس لانچ کرنےچاہیے، اس پرسوچ بچار جاری ہے۔

پنجاب میں بہت پوٹینشل ہے،مریم نواز

وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب میں بہت پوٹینشل ہے، محنت کرنے والے اور مخلص لوگ چاہیے، پاکستان کو استحکام چاہیے اور اب پاکستان مشکلات سے نکلتا ہوا نظر آرہا ہے کیونکہ اب اچھی خبریں اور معیشت بہتر ہوتی نظر آرہی ہے، مجھے پوری امید ہے پاکستان اس مشکل وقت سے نکل جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے96000 پوائنٹس کی حد عبور کی جبکہ مہنگائی کم ہورہی ہے، نوازشریف کی سابقہ حکومت کے بعد اب پہلی دفعہ مہنگائی میں کمی دیکھنے کو مل رہی ہے اور یہ7 سال بعد کم ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں آج بھی لاہور پہلے نمبر پر ہے، شہر میں سموگ کی مجموعی شرح 968 تک جا پہنچی ہے۔

صوبائی دارالحکومت کے علاقے ڈی ایچ اے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 1236، جوہر ٹاؤن کا 991، سید مراتب علی روڈ کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 1256 ریکارڈ کیا گیا، غازی روڈ انٹرچینج کا اے کیو آئی 904 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ملتان کا اے کیو آئی 800 تک جا پہنچا جبکہ پشاور 258، فیصل آباد 252 اور اسلام آباد میں اے کیو آئی 253 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 سموگ کے باعث خشک کھانسی، سانس میں دشواری، بچوں میں نمونیا اور چیسٹ انفیکشن میں اضافہ ہو رہا ہے۔

 ایک ہفتے میں لاہور کے 5 بڑے سرکاری ہسپتالوں میں 35 ہزار سے زائد مریض رپورٹ ہوئے۔

Back to top button