پنجاب کے تمام خطرناک اور جزوی خطرناک سکولوں کی عمارتیں خالی کرانے کا حکم

محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے صوبے کے تمام خطرناک اور جزوی خطرناک سکولوں کی عمارتیں خالی کرنے اور سیل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

محکمہ نے تمام ضلعی اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ کسی بھی صورت طلبہ کو ان خطرناک عمارتوں میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی اور نہ وہ ان میں بیٹھ کر تعلیم حاصل کر سکیں گے۔

مراسلے میں یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ خطرناک یا جزوی خطرناک سرکاری سکولوں کی عمارتوں پر واضح سائن بورڈ آویزاں کیے جائیں۔ اس کے ساتھ کہا گیا ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں ضلعی ایجوکیشن اتھارٹی اور ہیڈ ٹیچر ذمہ دار ہوں گے۔

محکمہ سکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ یہ اقدام طلبہ کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے اور کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچاؤ کے لیے فوری کارروائی کی جائے گی۔

Back to top button