کوئٹہ: جان محمد روڈ پر دھماکا ، 9 افراد زخمی

کوئٹہ میں ہونے والےدھماکے کےنتیجے میں 9 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کےمطابق دھماکا کوئٹہ کےعلاقے جان محمد روڈ کےقریب  ہوا جس کے نتیجے میں 9 افراد زخمی ہوئے۔

پولیس کےمطابق دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب تھا جس میں اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے جب کہ دھماکے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

امریکی اسلحہ پاکستان میں دہشت گردی کےلیے استعمال ہو رہا ہے : ترجمان دفترِ خارجہ

 

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکےکی اطلاع ملتےہی امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

 

Back to top button