راکھی کاہانیہ عامرکوسلمان خان سے شادی کامشورہ

بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت نے مشورہ دیا ہے کہ پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر بالی ووڈ اداکار سلمان خان سے شادی کر لیں۔

ہانیہ عامر کو برطانوی پارلیمنٹ کی جانب سے ایوارڈ سے نوازا گیا، تقریب کے اختتام کے بعد انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مختلف سوالات کے جواب دیے۔ اس موقع پر ہانیہ عامر سے راکھی ساونت کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ راکھی ساونت بہت پیاری ہیں، ان کے پیغامات بہت معصومانہ ہوتے ہیں، انسٹاگرام پر راکھی ساونت کے ساتھ رابطے کرکے مزہ آتا ہے۔

راکھی ساونت نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مجھے ہانیہ بہت پسند ہے، میں چاہتی ہوں کہ ہانیہ عامر میرے بھائی سلمان خان سے شادی کرلے۔ہانیہ بہت زیادہ خوبصورت ہیں، بہترین اداکارہ، گڑیا اور پاکستانی بیوٹی ہیں لیکن ان سے پوری دنیا محبت کرتی ہے۔

Back to top button