سپریم کورٹ کی انتظامی کمیٹیوں کی تشکیل نو

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے سپریم کورٹ کی متعدد انتظامی کمیٹیوں کی تشکیل نو کرتے ہوئے مختلف نوعیت کی چیمبر اپیلوں کی سماعت کےلیے 5 ججز کو نامزد کیا ہے۔

چیف جسٹس پاکستان یحیٰی آفریدی 6 رکنی کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔کمیٹی میں جسٹس نعیم افغان، جسٹس شاہد بلال اور حسٹس شفیع صدیقی شامل ہیں۔کیس مینجمنٹ کمیٹی میں ایڈیشنل رجسٹرار اور ڈائریکٹر آئی ٹی بھی شامل ہیں۔

جسٹس مسرت ہلالی کو خیبرپختونخوا کی انسداد دہشت گردی عدالتوں کی نگراں جج مقرر کیاگیا ہے جب کہ جسٹس ملک شہزاد پنجاب،جسٹس ہاشم کاکڑ بلوچستان،جسٹس صلاح الدین پنہور سندھ اور جسٹس عامر فاروق اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالتوں کے نگراں جج مقرر کیےگئے ہیں۔

سپریم کورٹ عملے کے یونیفارم کی کوالٹی چیک کرنے کےلیے قائم کمیٹی تحلیل کرتےہوئے رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے تمام کمیٹیوں اور تقرریوں کے الگ الگ نوٹی فیکیشن جاری کردیے گئے ہیں۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی آئی ٹی کمیٹی کی سربراہی خود کریں گے جب کہ جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس میاں گل حسن مذکورہ کمیٹی کے ارکان ہوں گے،سپریم کورٹ کی بلڈنگ کمیٹی کی سربراہی جسٹس جمال مندوخیل کے سپرد جب کہ جسٹس شفیع صدیقی اور جسٹس عامر فاروق کو کمیٹی کے رکن کےطور پر نامزد کیاگیا ہے۔

ریسرچ سینٹر کمیٹی کی سربراہی جسٹس شاہد بلال حسن کےسپرد کی گئی ہے جب کہ جسٹس شفیع صدیقی اور جسٹس عامر فاروق کمیٹی کےاراکین ہوں گے اسی طرح جسٹس محمد علی مظہر لا کلرک پروگرام کمیٹی کےسربراہ اور جسٹس میاں گل حسن رکن ہوں گے۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے مختلف نوعیت کی چیمبر اپیلوں کی سماعت کےلیے اپنے آپ سمیت 5 ججز کو نامزد کیا ہے،ان کے علاوہ جسٹس حسن اظہر رضوی،جسٹس ہاشم کاکڑ،جسٹس صلاح الدین پنہور اور جسٹس شکیل احمد بھی مختلف نوعیت کی چیمبر اپیلیں سنیں گے۔

سپریم کورٹ آرکائیو اینڈ میوزیم کمیٹی کی سربراہی جسٹس حسن اظہر رضوی کے سپرد کی گئی ہے جب کہ جسٹس صلاح الدین پنہور،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب آرکائیو کمیٹی کے ارکان ہوں گے۔

فوری انصاف اور ماڈل کورٹس سے متعلق کمیٹی کی سربراہی جسٹس ملک شہزاد کے سپرد کی گئی ہے،جب کہ جسٹس ہاشم کاکڑ،جسٹس صلاح الدین پنہور اور جسٹس اشتیاق ابراہیم کمیٹی کےرکن ہوں گے۔

عمران خان کی قتل کیس میں سزا کے خلاف اپیل سماعت کیلئے منظور

 

چیف جسٹس نے جسٹس اشتیاق ابراہیم کو سکیورٹی جج تعینات کیاہے جو سپریم کورٹ بلڈنگ،برانچ رجسٹر یا اور ججز کالونی کے سکیورٹی امور دیکھیں گے،جسٹس میاں گل حسن فیملی اور بچوں کی حوالگی کیسز میں پاک برطانیہ پروٹوکول کے رابطہ کار جج تعینات کیےگئے ہیں۔

Back to top button