بجلی سستی کرنے کا معاملہ ، نیپرا کا بجلی کی کھپت میں کمی پر اظہار تشویش

سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نےفی یونٹ بجلی 30 پیسے سستی کرنےکی درخواست کر دی۔

فروری کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پرنیپرامیں سماعت ہوئی، جس میں سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے فی یونٹ بجلی 30 پیسےسستی کرنے کی درخواست کی۔

سی پی پی اے کےمطابق ایل این جی کے نرخوں میں کمی ہونےسےبجلی کی قیمت کم ہو رہی ہے۔

سماعت میں بجلی کی کھپت میں کمی سے متعلق نیپرا نے تشویش کا اظہار کیا اورممبر ٹیکنیکل رفیق شیخ نے سوال کرتے ہوئےکہاکہ مستقبل میں بجلی کی گروتھ کیاہوگی،کوئی اسٹڈی ہے؟

اس حوالے سےسی پی پی اےکا مؤقف تھا کہ ڈسکوز کی سطح پر اسٹڈی کرائی جا رہی ہیں،ڈیموں میں پانی کی کمی پر منہگے ذرائع سے بجلی پیداواربڑھ سکتی ہے۔

گوشواروں کی تفصیلات فراہم نہ کرنے پر 10 سابق ارکان قومی اسمبلی نااہل قرار

 

سماعت میں ممبرنیپرارفیق شیخ نے کہا کہ آج ڈسکوز کو یہاں ہونا چاہیے تھا،ترسیلی نقصانات کےباعث صارفین پر کتنا بوجھ پڑا ہے؟

چیئرمین نیپرا نے کہاکہ ملک میں بجلی کی طلب میں کمی پر پاور ڈویژن اسٹڈی کرائے،پن بجلی کی گرتی ہوئی صورتحال کےتناظر میں پلان تیار کیا جائے۔

فروری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کیلئے سماعت مکمل ہونے پرفیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہےجو بعد میں جاری کیاجائے گا۔

Back to top button